جنوبی پنجاب میں رواں ماہ ایک ہزار 253بجلی چور پکڑے گئے

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے رواں ماہ کے دوران جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک ہزار253صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔14لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ24لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاجب کہ183مقدمات درج کرائے گئے۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا 25نومبر2022ء کے دوران ملتان سرکل میں 172 بجلی چوروں کو5406795روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 66ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔