اسکاٹ لینڈ میں ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر بل کی تجاویز کی زبردست حمایت

November 30, 2022

لندن (پی اے) سکاٹش کنزرویٹو کا کہنا ہے کہ کہ مشاورت کے بعد ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر بل کیلئے تجاویز کو بہت زیادہ حمایت حاصل ہوئی ہے۔ پام گوسل ایم ایس پی کا ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر بل ڈومسٹک ابیوز کے کیسز کو سیکس ابیوز آفنڈر رجسٹر کی طرح جرائم کے طور پر رجسٹر کرنے کا ایک نظام متعارف کروائے گا۔ اس مشاورت میں 249افراد اور آرگنائزیشنز میں سے10میں سے 9 یعنی 91فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ اس پلان کی حمایت کرتے ہیں۔ ان میں سے 86فیصد کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور اس کی حمایت کرتے تھے، جو آرگنائزیشنز ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر پلان کی مکمل طور پر حمایت کرتی ط ہیں، ان میں وکٹمز گروپ No Fear،برٹش ٹرانسپورٹ پولیس،لا سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ، پاکستان سوشل کلب سکاٹ لینڈ،سکاٹش عراقی ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف انڈین آرگنائزیشنز اور دیگر شامل ہیں جبکہ کئی آرگنائزیشنز نے اس کو جزوی طور پر سپورٹ کیا ہے، جن میں وکٹم سپورٹ سکاٹ لینڈ،مسلم ویمن ریسورس سینٹر اور کمیٹڈ ٹو اینڈنگ ابیوز شامل ہیں۔ پام گوسل نے کہا کہ میں مشاورت میں اس پلان کو ملنے والی سپورٹ پر انتہائی مشکور و ممنون ہوں اور میرے مجوزہ بل کو اب تک ملنے والی زبردست سپورٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سی آرگنائزیشنز نے اس درست سمت کی جانب اشارہ کیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر بل متعاروف کروانے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ یہ مجوزہ بل ڈومیسٹک ابیوز کے خوف ناک جرائم کو روکنے کیلئے ضروری ہے جو گزشتہ پانچ برسوں سے سکاٹ لینڈ میں بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوفناک قسم کے اس تشدد اور جذباتی ہیرا پھیری کے متاثرین کی مدد کیلئے مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دیگر پارٹیز کے ایم ایس پیز بھی میرے مجوزہ بل کو سپورٹ کرنے پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے میری درخواست ہے کہ وہ بھی اس کی حمایت کرے تاکہ ہم اس خوفناک جرم کے خاتمے کیلئے مل کر کام کر سکیں۔ مجموعی طور پر 23آرگنائزیشنز نے اس مجوزہ پلان کی حمایت کی ہے۔ سکاٹش حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کیبنٹ سیکرٹری نے اگست میں پام گوسل سے ملاقات کی تھی تاکہ سکاٹ لینڈ میں ڈومیسٹک ابیوز رجسٹر کے قیام کیلئے ممبر کے بل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ مسٹر براؤن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایسی کسی بھی تجویز پر غور کرنے میں خوشی محسوس کریں گے جو ڈومیسٹک ابیوز وکٹمز کیلئے مزید کچھ اقدامات کرنےکے سلسلے میں ہمارے عزم کو آگے بڑھانے کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جرائم شواہد پر مبنی اور تکمیلی اور ہمارے کام کے موجودہ پروگرام کو بھی بہتر بنائیں ۔