امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ گیا

November 30, 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاںپھٹ پڑا،جس کے بعد وہاں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ آتش فشاں امریکی ریاست ہوائی کے ماؤنا لووا پہاڑوں میں ہے امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق آتش فشانی کے باعث نکلنے والا لاوا پہاڑی علاقے میں ہی ہے اور نشیب میں موجود آبادیوں کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فی الوقت لاوا ابتدائی مراحل میں ہے ،تاہم اس کا بہاؤ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔