پیپلزپارٹی نے 3 آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو فتح یاب کیا، آصف زرداری

November 30, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور ان جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لئے وقف کردی ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتح یاب کیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ جمہوری حکومتوں کی ضرورت ہے۔