ادارہ برائے انسانی حقوق کے زیراہتمام استحکام پاکستان ریلی و مظاہرہ

November 30, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے زیراہتمام منگل کو کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ ہوا ،ریلی شرکاء سےمرکزی نائب صدر امداد علی چانڈیو‘ صوبائی صدر صائمہ عرفان‘ کوآرڈی نیٹر کوئٹہ سنیل رشید ‘ سینئر نائب صدر شمائلہ اعجاز ‘ معذور ونگ کے مرکزی نائب صدر سمیع اللہ یوسفزئی‘ کوئٹہ ڈویژن کے صدر ندیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا شمار پاک فوج کے باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے ان کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ، مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنا اچی طرح جانتی ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، وہ دن دور نہیںجب کشمیر پاکستان بنے گا انہوں نے بلوچستان کے عوام کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے عہدوں کا چارج سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔