پشین بچاؤ تحریک کا مطالبات کے حق میں دھرنا ساتویں روز بھی جاری

November 30, 2022

کوئٹہ(ااسٹاف رپورٹر)پشین بچاو تحریک کا مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا ، گزشتہ روز دھرنے میں مختلف سیاسی ، قبائلی ، سماجی رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں شرکت اور اظہار یکجہتی کیا ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واسع ترین ایڈووکیٹ ، ملک دلبر خان ناصر ، عباس خان درانی ، حاجی عبدالصمد خلجی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حیات اللہ ترین ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماء حاجی حیات ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء گل ناصر ، سید فضل آغا ، اسلم خان ترین ، دولت خان ترین ، ملک لطیف اللہ ، سید عبدالجبار ، سید خلیل آغا ، بابر خان ایڈووکیٹ ، حاجی باچا چشتی ، مفتی محمد فاروق ، سردار معصوم خان ترین اور ملک حسام الدین ترین نے کہا کہ پشین کے حقوق پر کسی صورت ڈاکہ ڈالنے اور برشور توبہ کاکڑی کو پشین میں ضم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کاریزات کے حوالے سے پہلا نوٹیفکیشن بحال اور دوسرا فوری منسوخ کیا جائے اگر برشور توبہ کاکڑی کو دوبارہ نئے ضلع کاریزات میں شامل نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔