لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر ڈیرے

November 30, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)موسم سرما کی آمد کے بعدراولپنڈی میں بھی لنڈے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ۔ لنڈے کا کاروبار کرنے والوں نے شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر ڈیرے جما لئے۔ان ریڑھیوں کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مری روڈ پر مریڑ چوک سے فیض آباد تک مختلف مقامات پر سڑکوں کے اطراف قطاروںمیں لنڈے کے کپڑوں کی ریڑھیاں لگا لی گئی ہیں ۔ شمس آباد سے سکستھ روڈ کے درمیان بے شمار لنڈے کے کپڑوں کی ریڑھیاں صبح سے رات گئے تک یہاں کھڑی رہتی ہیں۔مریڑ چو ک کے قریب بھی مری روڈ پر ریڑھیوں کا قبضہ رہتاہے جس کی وجہ سے صدر اور کچہری کی جانب جانے والی ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔