وفاقی ملازمین دوران سروس تین مرتبہ ٹائم اسکیل پروموشن کے حقدار قرار

November 30, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی سرکاری ملازمین کو پوری سروس کے دوران تین مرتبہ ٹائم سکیل پروموشن کا حقدار قرار دیدیا گیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔پہلی ٹائم سکیل پروموشن سروس کے 10سال مکمل ہونے،دوسری پہلی ٹائم سکیل پروموشن ملنے کے 8 سال بعد جبکہ تیسری دوسری ٹائم سکیل پروموشن ملنے کے 8 سال بعد ہوسکے گی۔وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے کئی سال سے مطالبہ کر رہے تھے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پالیسی کی منظوری دی تھی۔وزارت داخلہ نے بھی اس پالیسی پر عمل درآ مد کیلئے سر کلر جاری کر دیا۔