پیپلز پارٹی لاش نہیں، زندہ و جاوید جماعت ہے، چوہدری منظور

November 30, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لاش نہیں بلکہ زندہ و جاوید جماعت ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں ہماری دشمن نہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کو اپنا دشمن مت سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کلچرل اینڈ لٹریری ونگ کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کے حوالے سے "پاکستان پیپلز پارٹی ماضی حال مستقبل " کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت ڈاکٹر جاوید جان نے کی جبکہ رانا فاروق سعید، الطاف قریشی ،عابد ساقی ایڈووکیٹ،امتیاز عالم،ڈاکٹر ضرار یوسف،رانا شرافت علی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،فنانس سیکرٹری احمد فاروق جواد رانا،فیصل میر،نایاب جان،ڈاکٹر شائستہ جاوید،بو علی منور ،علامہ یوسف اعوان اور صداقت شیروانی سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔