محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

November 30, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کردیا، ایوان وزیر اعلی کو آگاہ کردیاگیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکاری کالجز میں6 ہزار سے زائد خالی اسامیاں موجود ہیں۔،جن میں لیکچرار، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر شامل ہیں، محکمہ نے پی پی ایس سی کے ذریعے ریگو لر بھرتیوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کابتانا ہے کہ عارضی طور پر چند ماہ کے لیے انٹرن ہائرز کرنے سے خاطر خواہ نہیں مل رہے،جبکہ پنجاب ببھر میں صرف درجہ چہارم کی پوسٹوں پر سےپابندی ہٹائی گئی ہے۔گریڈ 16 سے بڑی پوسٹوں پر بھرتیوں کا اختیار وزیر اعلی نے اپنے پاس رکھا ہے۔