بولرز باصلاحیت، پاکستان کو ٹیسٹ میچز جتواسکتے ہیں، بابر اعظم

December 01, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ جیسے تجربہ کار بولروں کی عدم موجودگی میں پاکستانی بولروں میں یہ صلاحیت کہ انگلینڈ کے بیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہمیں میچ جتوا سکیں۔ نسیم شاہ، حارث رؤف اور دیگر بولر حالیہ دنوں میں دھاک بٹھا چکے ہیں ، ہمیں اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے۔ نسیم اور محمد علی بولنگ کررہے ہیں ۔ ہر گیم سے سیکھتے ہیں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہمیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ، غلطیاں کرتے ہیں اور غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ کہ میں پرفیکٹ ہوں۔ بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، انگلینڈ کے خلاف محمد یوسف نے کافی رنز اسکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔انگلینڈ کی پوری اسٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی فخر کی بات ہے، اللہ نے کپتانی دی ہے اللہ ہی لےسکتا ہے۔ راولپنڈی میں ہمیشہ شائقین کرکٹ محظوظ ہوتے دکھائی دیےہیں، ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ مشکل ٹیم ہے اور جارحانہ کھیل رہے ہیں اس حساب سے ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے ۔ پچ کے حوالے سے بابر نے کہا کہ کنڈیشن دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہے ۔کھلاڑی کافی پرجوش ہیں یہ سیریز ہمارے لیے کافی اہم ہے، اس لیے کوشش ہے پانچ میں سے چار میچ لازمی جیتیں تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جائیں۔ٹیسٹ میچ کی صورتحال ایسی ہے کہ ایک سیشن میچ کو بدل سکتا ہے۔