بزرگ سوشلسٹ رہنما عبدالرشید سرابھا وفات پا گئے

December 01, 2022

نیوکاسل(پ ر) بزرگ سوشلسٹ رہنما عبدالرشید سرابھا نیوکاسل میں انتقال کر گئے۔ وہ عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی برطانیہ کے سرگرم کارکن تھے، وہ ساری زندگی پاکستاں اور برطانیہ میں مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے۔ بریڈفورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، ساوتھ ایشین پیپلز فورم کے رہنما پروفیسر نذیر تبسم، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما لالہ محمد یونس، لیڈز سے پرویز فتح، پروفیسر محسن ذوالفقار، مانچسٹر سے محبوب الہی بٹ صدر نارتھ برطانیہ، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ٹریڈ یونین کانگریس برطانیہ کے سابق صدر محمد تاج، پریس کلب پاکستان برطانیہ کے صدر پرویز مسیح چوہدری، کمیونسٹ پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما پروفیسر مارٹن لیوی، انڈین ورکرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر دیال سنگھ بھاگڑی، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ہرسیب بینس، جلیانوالہ باغ سانحہ تحریک کے صدر امرجیت سنگھ، عاشق محمد، جوگندر بینس، رچڈیل سے محمد ضمیر بٹ، محمد سعید، آکسفورڈ سے عوامی ورکز پارٹی کی فیڈرل کمیٹی کی رکن نذہت عباس، محمد عباس، سلاؤ سے ڈاکٹر افتخار محمود، ڈاکٹر احمد توحید خان، لندن سے منیب انور، سج بٹ، یحییٰ ہاشمی، برمنگھم سے عباس ملک، نیوکاسل سے صغیر احمد، نذر حسین اور گلاسگو سے ترقی پسند شاعر امتیاز علی گوھر نے عبدالرشید سرابھا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرے ہوئے مرحوم کے زندگی بھر انقلابی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دنیا میں پائے جانے والے ظلم، جبر اور استحصال کے خلاف اور سماجی برابری اور انصاف پر مشتمل معاشرے کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم رہنما برطانیہ میں رہتے ہوئے یہاں کی ترقی پسند تحریک میں بھی سرگرم تھے اور کمیونسٹ پارٹی برطانیہ کے سرگرم کارکن تھے۔ پاکستان میں وہ بائیں بازو کی قوتوں کو یکجا کر کے بھرپور تحریک پیدا کرنے کا عزم رکھتے تھے اور جب بائیں بازو کی جماعتوں کے انضمام سے عوامی ورکرز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تو وہ برطانیہ میں اس کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ اپنی آخری سانس تک ایک متحرک، بےباک اور سچے انقلابی رہے اور اُن کی جدوجہد آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔