کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ایم ایس پی ایچ ریسرچر ڈاکٹرعنیزہ پرویز ہاشمی نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ جامعہ کے اپنا انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ کے پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ(ایم ایس پی ایچ) کی ریسرچر ڈاکٹرعنیزہ پرویز ہاشمی نے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز کی سابق چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا، ان کا موضوع”کراچی کی طلاق یافتہ خواتین کو درپیش نفسیاتی اور جذباتی تجربات “ تھا۔