• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرسال اول پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 15044امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 14683 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6310امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 79 پانچ پرچوں میں، 747 چار پرچوں میں، 1827 تین پرچوں میں، 1864 دو پرچوں میں جبکہ 1783 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید