اورکزئی، کوئلے کی کان میں گیس بھر نے سے دھماکا، 9 محنت کش لقمہ اجل

December 01, 2022

ا ہنگو،اورکزئی( نمائندگان جنگ ) اورکزئی میں کوئے کی کان میں گیس بھر نے سے دھماکہ، 9 محنت کش لقمہ اجل بن گئے، چار کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا، ڈولئی کے مقام پر واقع شاہین کول مائینز میں 13 کان کن کام کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا] 13 مزدور ملبے میں دب گئے، ریسکیو اپریشن کے دوران 9 نعشوں اور4 کو زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا ، ڈپٹی کمشنر اورکزئی عدنان فرید اور ڈی پی او نزیر خان نے ریسکیو ا ٓپریشن کی نگرانی کی۔تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی میں ڈولئی کے مقام پر کول مائینز میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہو گیا اور 13 مزدور ملبے میں دب گئے۔اطلاع ملتے ہی ڈی سی عدنان فرید اور ڈی پی او نزیر خان ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچے اور ریسکیو اپریشن کیا۔اس دوران 9 کان کنوں کی ڈیڈ باڈیز کو نکالا گیا۔جبکہ چاع زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق کان کنوں میں چار کا تعلق ضلع شانگلہ، تین کا اورکزئی ڈسٹرکٹ سے، ایک دیر اور ایک کا تعلق ضلع میاں والی سے ہے۔تمام ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو ان کے ابائی علاقوں کو بجھوانے کے انتظامات کیے جائیں گئے۔واضح رہے کہ اورکزئی میں کول مائینز قائم ہیں تاہم انہیں سہولیات فراہم کرنے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں۔