ٹریفک قوانین کے برعکس دائیں ہاتھ چلنے کے عادی گڈز فارورڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک کیلئے مسائل کا باعث

December 01, 2022

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس نے جی ٹی روڈ پر ٹریفک قوانین کے برعکس دائیں ہاتھ چلنے کے عادی گڈز فارورڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کھلی چھٹی دے دی جو اسلام آباد ایکسپریس وے اور پشاور روڈ پر زگ زیگ چل کر وفاقی دارالحکومت کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا راستہ روکنااپنا حق سمجھتے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 24 گھنٹے ڈیوٹیاں تو لگی ہوتی ہیں مگر ٹریفک پولیس سکواڈ شام ہوتے ہی غائب ہو جاتے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر تنویر مصطفی کہتے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں کئی مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے جو ٹریفک کی سست روی کی بنیادی وجہ ہے۔