ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، سیکرٹری ہاؤسنگ

December 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کاایکسٹینشن سکیم سیوریج لائن سرائے سدھو کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے ہیں۔سکیم پر 50ملین لاگت آئے گی 33ملین کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ٹف ٹائلز،برکس اور باؤنڈری وال کو فوری مکمل کیا جائے،اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ترقیاتی منصوبوں طے کی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ٹھیکیدار مقررہ مدت میں منصوبوں کو بہتر انداز سے مکمل کریں کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔