جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 3منشیات فروشوں سمیت 27ملزمان گرفتار

December 01, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں 3 منشیات فروش، 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم، 6 اشتہاری مجرم اور 5 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 27ملزمان گرفتار کرلیا، تھانہ گلگشت پولیس نے سبزہ زار کالونی کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو داؤ پر لگے ہزاروں روپے کی رقم سمیت گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم کاشف کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ مخدوم رشید، تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ ستیل ماڑی پولیس نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 9 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے، پولیس تھانہ قطب پور ، پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا اور نیو ملتان پولیس نے شہریوں کی جانب سے ادائیگی کے لیے جعلی چیک دینے کی درخواستوں پر تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔