سونا فی تولہ 1550؍ روپے مہنگا

December 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 1550 روپے اور چاندی 30روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1760ڈالر سے بڑھ کر 1780ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1550روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 62ہزار 750روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1329روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 39ہزار 532روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 30روپے فی تولہ کے اضافے سے 1740روپے سے بڑھ کر 1770روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔