سکھر موٹر وے کرپشن کیس، سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری کو جیل بھیجنے کا حکم

December 02, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد رشوت ستانی کی صوبائی عدالت برائے حیدرآباد نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر میں اراضی کی خریداری کے لئے دی گئی رقم سے دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دینے کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کرکے 7 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔