سندھ اسمبلی، اپوزیشن ارکان کے پیش کردہ 4 پرائیویٹ بلز مسترد

December 02, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی)سندھ اسمبلی ،ایوان نے اپوزیش ارکان کی جانب سے پیش کردہ چار پرائیویٹ بلز مسترد کردیئے ،مسترد شدہ بلز میں فردوس شمیم نقوی کا سندھ کمیوٹرز سیفٹی بل 2019 رابعہ اظفر نظامی کا ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام سے متعلق بل، عمر عمیری کا ارکان سندھ اسمبلی کی مراعات سے متعلق ترمیمی بل اور اسی رکن کا سندھ آفیشل نمبر پلیٹ بل شامل تھا۔قبل ازیں محکمہ ایکسائز سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے ارسلان تاج کے ایک سوال پرصوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چائولہ نے جواب میں کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں ڈرائیور اگر اپنے بچے کو اسکول چھوڑتا ہے تو نہیں روک سکتے، ہم کتے کو سرکاری موبائل کا پروٹوکول نہیں دیتے۔