متوازن زندگی واحتیاطی تدابیر کو اپنا کر ہی ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا،اختر ملک

December 02, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ متوازن زندگی اور احتیاطی تدابیر کے اصولوں کو اپنا کر ہی ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ایڈز سے نفرت، مریض سے نفرت نہیں بلکہ ان سے بہترین برتاؤ عالمی دن کے موقع پر ہمارا پیغام ہے۔ڈاکٹر اختر ملک گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں ایڈز پر منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے سیکورٹی اداروں اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ان شاءاللہ شہدا ءکا خون رائیگان نہیں جائے گا