حمزہ شہباز سے حناپرویز بٹ کی ملاقات

December 02, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے پارٹی کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اب واویلا کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔