میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 13دسمبر کو ہو گا

December 02, 2022

ملتان(سٹافرپورٹر) میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 13دسمبر کو کیاجائے گاملتان بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کے فیصلہ کے مطابق میٹرک سیکنڈ سالانہ امتحان 2022 کا نتیجہ13 دسمبر بروز منگل بوقت صبح 10 بجے و جاری کیا جائے گا ۔ رزلٹ سی ڈی کی قیمت مبلغ 300/- روپے مقرر کی گئی ہے ۔ نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا ۔ نیز موبائل پر رزلٹ معلوم کرنے کیلئے 800293 پر میسج کیا جا سکتا ہے۔