ڈی جی پی ڈی ایم اے کا دورہ کوئٹہ جیل‘ گرم کپڑے تقسیم کیے

December 02, 2022

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر داخلہو/پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کوئٹہ جیل کے دورہ کیا انہوں نے قیدیوں میںگرم کپڑے،کھلونے،دودھ کے پیکٹ اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اورکہا کہ قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے انہوں نے وزیر داخلہ کا پیغام دیتے ہوے کہا کہ جیل کا مقصد صرف و صرف قیدیوں کو اپنی غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے اپنی غلطیوں کو ترک کرکے اہل وعیال کے لئے جینا سیکھیں۔