کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کو کوئٹہ کے شہریوں کے لیے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک اور وعدہ مختصر مدت میں پورا کردیاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی اور محکمہ ریلوے کی کاوشوں سے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس صرف چار ماہ کی مدت میں مکمل ہوئی جو عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔