کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی ماریہ دانیال نے اپنی بہن کی جانب سے اپنے شوہر پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن روز اول سے ہی میری شادی کے خلاف تھی اور اب بھی مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ میں طلاق لے لوں لیکن میں اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوںیہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری بڑی بہن سونیا نور نے کہا کہ مجھ پر میرے شوہر دانیال صفدر نے تشدد کیا اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس میں کوئی حقیقت نہیں میں اپنے شوہر دانیال صفدر کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہی ہوں ۔