• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم حمزہ بڑیچ کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سمنگلی علاقائی یونٹ کے زیراہتمام طالبعلم حمزہ بڑیچ کی شہادت کے المناک واقعے کے خلاف سمنگلی چوک سے طلباء و طالبات کی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیاسینئر معاون ملک آصف کاسی ،اجمل خان کاکڑ ، خوشحال کاسی ، قہار خان اور پی ایس او کے زکریا نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ طالبعلم حمزہ بڑیچ کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید