چین کا امریکا اور بھارت کو جنگی مشقوں پر انتباہ

December 03, 2022

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کواپنے مفادات کاتحفظکرنے کاحق حاصل ہے۔