روسی جنگی جرائم پر خصوصی عدالت بنائی جائے، یورپی یونین

December 03, 2022

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے روسی جنگی جرائم پر خصوصی عدالت بنانے کا مطالبہ کردیا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے روسی جرائم کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے ایک ایسی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کی جسے اقوام متحدہ کی پشت پناہی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے روسی افواج کے ہاتھوں جو نقصان ہوا ہے، روس کو اس کی تعمیر نو کے اخراجات ادا کرنے چا ہئیں۔ روس نے جن ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اس کی سزاسے وہ نہیں بچ سکے گا۔