”اردو کا نظام عروض، ضروری غیرضروری“ کے موضوع پر سیشن

December 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پندرہویں عالمی اُردو کانفرنس کے دوسرے روز ”اردو کا نظام عروض، ضروری، غیر ضروری“کے موضوع پر دانشور رئو ف پاریکھ کی صدارت میں ہونے والے پہلے سیشن میں آفتاب مضطر، ایاز محمود، تسنیم حسن اور رخسانہ صبا نے اظہار خیال کیا، جبکہ نظامت کے فرائض حنا امبرین طارق نے انجام دیئے، رئوف پاریکھ نے کہا کہ نئی نسل عروض سے دور ہے اور اس نظام کو سمجھنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ عروض یقیناً اچھی چیز ہے، مفید ہے اور شاعری کا حسن ہے مگر اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ لفظ کو خیال کے تابع ہونا چاہئے۔