کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق شاہراہ پاکستان عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 20 سالہ علیم ولد ندیم اور حمزہ ولد شفیق جاں بحق ہوگئے، دونوں نوجوان نارتھ کراچی فائیو ڈی کے رہائشی تھے،موٹر سائیکل سوار نوجوان اچانک فٹ پاتھ سے ٹکرا نے سے سروں پرچوٹیں لگنے کے باعث موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس ہوٹل کے قریب ٹریلر اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں پٹھان نامی مزدور جاں بحق اور شاکر ظفر شدید زخمی ہوگیا ،حادثے کے باعث ناردرن پاس پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس نے کرین کی مدد سے متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا، پولیس کے مطابق حادثے کے باعث جیپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،جیپ میں سوار تنویر نامی شخص نے بتایا کہ جیپ کے پیچھے چھت بھرائی کی مشین لگی ہوئی تھی، ٹریلر کا ڈرائیور اسپیڈ میں کٹنگ کرتے ہوئے آرہا تھا جو ہمارے جیپ میں جاگھسا، جاں بحق شخص معمار موڑ فقیرا گوٹھ کا رہائشی، آبائی تعلق پشاور سے تھا، دریں اثنا رمضان المبارک کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 80افراد جاں بحق اور 654افراد زخمی ہو چکے ہیں۔