کراچی(اسٹاف رپورٹر) قرآن سینٹر میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر ایت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے عالم اسلام کے دل زخمی ہوگئے ہر دل دکھی ہے، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کسی ایک ملک یا مسلک کے لیڈر نہیں تھے، انقلاب اسلامی ایران سے پہلے سے اب تک ان کی زندگی عالم اسلام کی خدمت میں گزری ، انہوں نے اپنی زندگی میں عالم اسلام میں وحدت کی فضا قائم کی اور مسلمانوں کا بہت بڑا مسئلہ مسئلہ فلسطین کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ فلسطین کی آزادی کیلئے جو کچھ ہو سکتا تھا کیا۔