جعلی خبروں، غلط معلومات اور معاشرے پر اسکے منفی اثرات پر سیمینار

December 03, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) اکاؤنٹیبیلٹی لیب پاکستان کی جانب سے راولپنڈی پریس کلب میں جعلی خبروں، غلط معلومات اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مقررین نے معاشرے اور خاص طور پر نوجوانوں پر جعلی خبروں اور غلط معلومات کے بنیادی محرکات اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار کے مقررین میں سینئر صحافی جاوید رانا اور شازیہ محبوب بھی شامل تھے۔ جبکہ سیشن میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جاوید رانا کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار صحافی کی حیثیت سے ہم ہر وقت حقائق کی تلاش میں رہیں اور عوام کو مستند معلومات فراہم کریں تاکہ جعلی معلومات اور جعلی خبروں کے معاشرے میں پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ شازیہ محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹیل میڈیا انڈسٹری میں بڑٖے پیمانے پر ترقی کے ساتھ ساتھ جعلی معلومات کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔