اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ملکی ضروریات کیلئے ڈھال رہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

December 03, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو ملکی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔امریکی تعاون سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے موضوع پرکانفرنس کا انعقاد ہائرایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیوٹی کے تحت کیا گیا تھا جبکہ اس کے لیے اعانت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے تعاون سے فراہم کی گئی۔ ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ کانفرنس میں افرادی قوت کی قابلیت کو بہتر بنانے کیلئے لیے مفید سفارشات پیش کی گئیں۔ یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایسکلیمن نے پاکستان کے ساتھ مل کر ہائر ایجوکیشن نظام کو مضبوط بنانے بالخصوص تحقیق اور پالیسی اصلاحات کے شعبوں میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔