معذور افراد کو بے سہارا نہیں چھوڑا جاسکتا، ندیم قریشی

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) عالمی یوم معذور آج 3 دسمبر کو منایا جائے گا، دریں اثناء چیئرمین مستقبل پاکستان ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معذور افراد کو کسی طور بھی تنہا و بے سہارا نہیں چھوڑا جاسکتا،حکومت افراد باہم معذور کا ملازمتوں میں کوٹہ بڑھاتے ہوئے سرکاری اداروں کے ساتھ نجی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو بھی پابند بنائے کہ وہ پڑھے لکھے معذور افراد کیلئے سیٹیں مخصوص کریں۔