یونین کونسل 68میں واٹر پیوریفیکشن پروجیکٹ، ڈسپوزل کا افتتاح

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) یونین کونسل 68 میں واٹر پیوریفیکشن پروجیکٹ اور ڈسپوزل کا افتتاح کردیا گیا ، افتتاح کرتے ہوئے کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت ملک عامرڈوگر نے کہا کہ حلقہ این اے 155 میں ترقیاتی کام کا سفر جاری ہے اپنے قائد عمران خان کے ویژن اور اپنے والد ملک صلاح الدین ڈوگر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو ان کی دہلیز پر پورے کر رہاہوں۔ ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ایکسین عارف عباس،تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری راؤ آصف، چیئرمین اوورسیز،وائس چیئرمین ایم ڈی اے وسینئر نائب صدر اشرف ناصر خان انفارمیشن سیکرٹری ظہیر اعوان،شیخ ناصر،ملک رمضان سیال،عامر بھٹی ودیگر بھی ہمراہ تھے۔