28لاکھ سے زائدافراد صحت کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھا چکے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ

December 03, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈسے متعلق اعدادوشمارجاری کردئیے۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاہے کہ ابھی تک پنجاب میں 28لاکھ55ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔ پنجاب میں ابھی تک 6لاکھ32ہزارسے زائدافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت ڈائیلسزکروائے ہیں۔ پنجاب میں ابھی تک 64ہزار8سو سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔