جنرل (ر) قمر باجوہ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے، دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی

December 05, 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے چوتھے روز کا کھیل دیکھا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ حال ہی میں آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے سپرد کی تھی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کرکٹ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں 2019 میں بطور آرمی چیف میچ سٹیڈم میں دیکھا تھا۔