اسرائیلی صدر بحرین کے پہلے دورے پر منامہ پہنچ گئے

December 05, 2022

منامہ (اے ایف پی) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کے ساتھ ​​2020 میں تعلقات معمول پر آنے کے بعدچھوٹی خلیجی ریاست کے دورے پر دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔کسی بھی اسرائیلی صدر کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے ۔ہرزوگ نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک میں نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان رابطے کی حوصلہ افزائی کے طریقوںسمیت دیگرمسائل پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ حمد نے کہا کہ بحرین "ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کی حمایت کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور یہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ خطے کے تمام لوگوں کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔دوسری طرف ہرزوگ نے ​​ٹویٹر پر کہا کہ وہ شاہ حمد کے "امن، دوستی اور رواداری کے وژن" کا خیرمقدم کرتے ہیں۔