جیکب آباد (نامہ نگار‘ خاوند بخش بھٹی) جیکب آباد میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں ناکام، دسمبر کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے، کوریج اور ویکسی نیشن میں سنگین خامیاں موجود، ضلع بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ ڈی ایچ او موقف دینے سے کترانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں تاحال ناکام دکھائی دیتا ہے۔