کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان 2026میں سخت فیصلوں کے دہانے پر،سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجز، ملک نے غیرملکی قرض کی ڈیفالٹ سے بچا، لیکن معاشی ترقی صرف3فیصد رہی جو آبادی کی شرح نمو کے برابر ہے۔ سیاسی تقسیم، خاص طور پر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کشیدگی سرمایہ کاری کیلئے رکاوٹ بن رہی ہے، بین الاقوامی ویب سائٹ پر شائع تجزیاتی آرٹیکل کے مطابق پاکستان 2026 میں متعدد چیلنجز کے سامنے کھڑا ہے، باوجود اس کے کہ اس نے غیرملکی قرض کی ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔