• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن، صدر میں 58 دکانیں اور ہوٹل سربمہر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے صدر، الیکٹرانکس مارکیٹ اور ریگل چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے 58 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے اس نمائندے کو بتایا کہ صدر میں ٹریفک جام اور شہریوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کے حوالے سے آپریش کیا گیا۔ جن دکانوں اور ہوٹلز کے باہر سامان پایا گیا، جن کے باہر فٹ پاتھ بلاک تھے ان تمام پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے اور یہ کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی۔ ڈی سی ساتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق کارروائی کے دوران 23 ہوٹلز اور 35 دکانیں سیل کی گئی ہیں، غلط پارکنگ کرانے اور سامان فٹ پاتھ پر رکھنے والے دکاندار بھی زد میں ہیں۔ ڈی سی ساؤتھ نے کہا ہے کہ دکاندار ہوٹل دکانوں کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں۔
اہم خبریں سے مزید