• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وائس ایڈمرل عبدالمُنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے نیول وار کالج کمانڈ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید