• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت اور عمر کے آثار، ٹرمپ کا ڈاکٹروں کے مشوروں کیخلاف طرز عمل

کراچی (رفیق مانگٹ)صحت اور عمر کے آثار، صدر ٹرمپ کا ڈاکٹروں کے مشوروں کیخلاف طرز عمل، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، 79سال کی عمر میں صدارت سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ امریکی صدر، اپنی صحت کے حوالے سے جاری عوامی بحث کے درمیان ڈاکٹروں کی ہدایات کے مشوروں کے کیخلاف اپنے طرز عمل پر قائم ہیں۔صدر ٹرمپ کو نیند اور سماعت کا مسئلہ،گولف کو ترجیح دیتے ہیں ، باقاعدہ ورزش نہیں کرتے، خورا ک میں زیادہ نمک اور چکنائی کا استعمال کرتے ہیں، صدر کی نازک جلد اور چھوٹے زخم، عوامی تقریبات میں میک اپ کا استعمال کرتے ہیں، پاؤں کی سطحی رگوں کا مسئلہ(سپرفیشل کرونک وینس انسفی شنسی )کی تشخیص اور علاج کی کوششیں، ٹرمپ نے ایم آر آئی کے بجائے سی ٹی اسکین کروایا، جس سے کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابقصدر ٹرمپ نے زیادہ ایسپرین لینا، پاؤں کی سوجن کے لیے مختصر طور پر کمپریشن موزے پہننا، اور اکتوبر میں کی گئی اعلیٰ سطحی طبی اسکین پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔ صدر کے قریبی مشیروں کے مطابق ان کی عمر کے آثار اب عوامی اور نجی زندگی میں واضح ہو رہے ہیں، تاہم وہ اپنی صحت کو بہترین اور شیڈول کو سخت قرار دیتے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات سے زیادہ ایسپرین لیتے ہیں۔صدر نے کہا کہ وہ 25 سال سے زیادہ ایسپرین لے رہے ہیں اور کم خوراک پر منتقل نہیں ہونا چاہتے۔ یہ ان کے مطابق ایک چھوٹی سی عارضی عادت ہے، انہوں نے کمپریشن موزے پہننے کی مختصر کوشش کی، لیکن انہیں پسند نہ آنے پر ترک کر دیا۔ ٹرمپ کے مشیروں اور دوستوں کے مطابق وہ نیند کی کمی اور سماعت میں بعض اوقات دقت کا سامنا کرتے ہیں۔ وہ گولف کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن باقاعدہ ورزش نہیں کرتے اور ان کی خوراک زیادہ نمک اور چکنائی پر مشتمل ہے۔ ٹرمپ نے ایم آر آئی کے بجائے سی ٹی اسکین کروایا، جس سے کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے نہیں آئی۔ ان کے معالج نے کہا کہ اسکین کا مقصد کارڈیوویسکولر مسائل کی حتمی جانچ تھا اور نتائج مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں۔ صدر کی جلد نازک ہے اور چھوٹے زخم بھی ظاہر ہو جاتے ہیں، جس کے لیے وہ میک اپ استعمال کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید