کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکو موٹر سائیکل پر اپنی تصاویر لگا کر وارداتیں کرنے لگے۔ گذشتہ شب مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں واردات کرنے والے 3 اسٹریٹ کرمنلز پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ملزمان میں فراز،منصور اور عبدالروف شامل ہیں۔ملزمان کے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ملزم رؤف اور منصور نے شہری حسیب سے موبائل فون اور 15 ہزار روپے چھینے تھے۔ملزمان نے واردات میں استعمال موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی جگہ اپنی تصاویر لگا رکھی تھیں۔ ملزم منصور کے مطابق واردات کے لیے اسلحہ ملزم فراز فراہم کرتا تھا۔ملزمان سے واردات میں استعمال اسلحہ،چھینا گیا موبائل اور رقم برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔