• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل“ نے میرا گیت پھر زندہ کردیا، جواد احمد

کراچی (جنگ نیوز)جواد احمد نے کہا ہے کہ ”پاکستان آئیڈل“ نے میرا گیت پھر زندہ کردیا، پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ”پاکستان آئیڈل“ نے گالا راؤنڈ میں قدم رکھتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ شادیوں کے خوشگوار موسم کے ساتھ ہم آہنگ اس وقت شو میں شادی سیزن منایا جارہا ہے، جہاں پاکستان کے نامور گلوکاروں کے کلاسک شادی گیت پیش کیے جارہے ہیں، جنہیں ناظرین بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔جواد احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں زین بلوچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”زین! آپ نے میرا گیت اتنی پاور کے ساتھ گایا کہ یوں محسوس ہورہا تھا جیسے میں خود اسٹیج پر موجود ہوں۔ “”مہندی کی یہ رات“ اُن گیتوں میں شمار ہوتا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں شادیوں، خصوصاً مہندی کی تقریبات کی پہچان بن چکا ہے، اور زین بلوچ کی پرفارمنس نے اس گیت کو ایک بار پھر دلوں میں تازہ کردیا۔شو کے ججز نے بھی زین بلوچ کی کارکردگی کو بھرپور سراہا اور اعتراف کیا کہ اُن کی آواز میں وہی احساس، وہی جذبہ اور وہی مٹھاس جھلک رہی تھی جو جواد احمد کی گائیکی کا خاصا ہے۔ میوزک اور خوشیوں کے رنگوں سے سجی ”پاکستان آئیڈل“ کی نئی قسط ہفتے کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید