• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی‘ بااثر افراد کا جانور پر تشدد، بھیڑ کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی

گھوٹکی (اقبال صدیقی‘ نامہ نگار) گھوٹکی میں بااثر افراد کی جانب سے بیگناہ جانوروں پر تشدد کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فصل میں داخل ہونے پربھیڑ کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب کالونی کے رہائشی سجن شر اور خادم شر نے پریس کلب گھوٹکی پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ گاؤں کالو سانگی کے رہائشی بااثر افرادبانون سانگی اور ضمیر سانگی نے فصل میں بھیڑ آنے پر طیش میں آکر کلہاڑی سے وار کیا، جس کے نتیجے میں بھیڑ کی ٹانگ شدید زخمی ہو کر کٹ گئی۔
اہم خبریں سے مزید