• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاص اکرم کا اپنے بھائی پر حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (ممتاز علوی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے جمعہ کے روز اپنے بھائی پر ان کے غیر مسلح محافظوں کی موجودگی میں کیے گئے ’منصوبہ بند حملے‘ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا: ’’میں پنجاب پولیس سے واضح طور پر مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے، اور قانون کے مطابق ذمہ دار افراد کو عبرتناک سزا دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید