کراچی (اسد ابن حسن) سندھ میں منشیات کی روک تھام کیلئے مزید 75افسران بھرتی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے صوبے میں منشیات کی فروخت کی روک تھام کیلئے مزید 75افسران کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بھرتیوں میں میں 45 افسران بطور نارکوٹکس انسپکٹر اور 30 کو بطور اسسٹنٹ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتیوں میں اقلیتی، خواتین اور معذور افراد کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔